سری لنکا کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف ملا جس کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 133 رنز بنائے تھے جبکہ پونچویں اور آخری دن اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا کر آسان جیت حاصل کر لی۔
کرونا رتنے نے 243 گیندوں پر 122 رنز کی میچ فاتحانۃ اننگ کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کرونا رتنے کو ان کی بہترین بلے بازی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت 60 پوائنٹس مل گئے ہیں۔
میچ کے آخری دن صبح کرونا رتنے نے 71 رنز اور لاہرو تھرمانے نے 57 رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا۔
سری لنکا کا اسکور 161 رن پہنچا تھا کہ تھریما نے آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے 163 گیندوں پر 64 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے انہیں ولیم سمرولے نے آؤٹ کیا۔
کرونا رتنے اور تھریمانے کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 161 رن کی شراکت ہوئی۔
کپتان کرونارتنے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں چوتھی اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے سری لنکائی سلامی بلے باز بن گئے ہیں۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا اور پانچ روزہ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں سنچری بنانے والے تیسرے سری لنکن بلے باز ہیں۔
اس سے قبل کشل مینڈس اور سنت جے سوریہ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جے سوریہ نے دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے، اس کے علاوہ کرونارتنے ٹیسٹ میچ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں چوتھی اننگز میں سنچری بنانے والے چوتھے سری لنکن بلے باز بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل مہیلا جے وردھنے، کشل پریرا اور اروندا ڈی سلوا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
دمتھ كرونا رتنے اپنی نویں سنچری بنانے کے بعد ٹیم کے 218 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا جبکہ کشل پریرا نے 19 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 23 رن بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 285 رنز بنائے تھے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے والٹنگ نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 77 رنز بنائے جبکہ لنکا کی جانب سے لستھ ایمبلدینیا نے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔