ETV Bharat / sports

'لمبے بالوں اور بہتر فٹنس کے ساتھ واپس آنا چاہتا ہوں'

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:23 PM IST

سنہ 2013 میں ہوئے اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کے الزامات سے آزاد ہونے کے بعد سری سنت رواں سال ستمبر میں واپسی کرنے والے ہیں۔ سری سنت واپسی پر بہت خوش ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے منصوبے کے بارے میں بتایا۔

'مجھے پیسہ نہیں چاہئے، میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں'

سنہ 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 ورلڈ کپ کے اہم کھلاڑی رہ چکے شانتاکمارن سری سنت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔

بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سنت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنے لاک ڈاؤن روٹین، آئی پی ایل میں کھیلنے کی خواہش اور بھارتی ٹیم میں واپسی کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔

سنہ 2013 میں ہوئے اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کے الزامات سے آزاد ہونے کے بعد سری سنت رواں سال ستمبر میں واپسی کرنے والے ہیں۔ سری سنت واپسی پر بہت خوش ہیں اور ای ٹی وی بھارت سے اپنی واپسی کے منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

سری سنت نے کہا کہ کیرالہ میں موسم ٹھیک ہوچکا ہے اور پریکٹس شروع ہو گئی ہے۔ لیکن یہاں پر شدید بارش ہو رہی ہے۔ جون، جولائی اور اگست میں یہاں بہت زیادہ بارش ہوتی ہے۔ لہذا ہم انڈور مشق کر رہے ہیں۔ رنجی ٹرافی کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پریکٹس کے علاوہ گھر کی صفائی بھی جاری ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال کر رہا ہوں اور ایک نیا پالتو کتا ہمارے گھر آیا ہے۔ جس کا نام بچوں نے اسٹار رکھا ہے۔'

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر رہ چکے سری سنت نے کہا کہ 'ہر کوئی اپنے ملک کو ریپریزینٹ کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک الگ احساس ہے۔ 2011 ورلڈ کپ میں جیسے میں نے کرکٹ چھوڑا تھا، ویسا ہی واپس آنا چاہتا ہوں۔ لہذا میں بال بڑھا رہا ہوں۔ میں لمبے بالوں اور بہتر فٹنس کے ساتھ واپس آنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اپنی ٹیم کو رنجی ٹرافی اور ایرانی ٹرافی جیتانا چاہتا ہوں۔ اگر اس دوران بھارتی ٹیم میں موقع ملا تو وہاں بھی کھیلیں گے۔'

فاسٹ بولر سری سنت نے بتایا کہ 'اس بار میں 36 نمبر کی جرسی نہیں پہنوں گا بلکہ 369 نمبر کی جرسی پہنوں گا کیونکہ 36 میری جرسی نمبر ہے یہ ہر کوئی جانتا ہے۔ 9 اس لئے کیونکہ میری بیٹی سریسانویکا 9 مئی کو پیدا ہوئی تھی۔ سریسانویکا کا مطلب لکشمی ہے۔ لہذا میری جرسی نمبر 369 ہوگی۔ '

سریسنت نے کہا کہ 'آخری بار میں آئی پی ایل سے نکلا تھا جب مجھ پر الزام لگایا گیا تھا۔ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میدان سے بھاگنا نہیں چاہئے۔ واپس آنا چاہئے اور کارکردگی کے ذریعہ اپنے دشمنوں کو جواب دینا چاہئے۔'

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس ٹیم سے کھیلنا چاہتے ہیں تو فاسٹ بولر نے کہا کہ 'مجھے کسی بھی ٹیم سے کھلائیں۔ مجھے پیسہ نہیں چاہئے، میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.