مینک اگروال نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں گزشتہ دو برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 31 اننگز میں 58.23 کے اوسط سے 1747 رنز بنائے ہیں، اس دوران انہوں نے 7 سنچری اور 6 نصف سنچری بنائی ہے۔
جبکہ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی اگروال کی کارکردگی بہترین رہی ہے، انہوں نے 6 اننگز میں تین سنچریوں کی بدولت 88.40 کے اوسط سے 442 رنز بنائے ہیں۔