ہفتہ کو کھیلے گئے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں مالدیپ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 9 بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ بیٹ سے واحد رن آئمہ نے بنایا۔انجلی چند نے چار جب کہ سیتا رانا اور روبینہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال نے ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔انجلی چند کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔اس سے قبل منگل کو ساؤتھ ایشین ویمن گیمز میں کرکٹ چمپئن شپ مقابلے میں مالدیپ کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کرنیپال کے خلاف پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ۔
مالدیپ کی اوپنر سجا فاطمہ کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہیں اور رن آؤٹ ہوگئیں۔ان کے بعد آنے والی سمیا عبدل بھی 6گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنائے بغیر پویلین واپس لوٹ گئیں۔
مالدیپ کی کپتان زونا مریم کو انجلی چاند نے 10گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنانےکا موقع دیئے بغیر پویلین واپس بھیج دیا ۔وکٹ کیپر بلے باز حفصہ عبداللہ محض4رنز بنا کر پوویلین لوٹیں۔ان کے بعد آنے والی کسی بھی بلے باز نے ایک بھی رن نہ بنایا اور مالدیپ کی پوری ٹیم10.1اوورز میں محض16رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔اوپنر حمزہ نیاز9رنز کے ساتھ کامیاب ترین بلے باز رہیں جبکہ مالدیپ کی8کھلاڑیوں نے کھاتہ بھی نہ کھولا ۔
نیپالی خاتون ٹیم کی جانب سے24سالہ انجلی چاند نے2.1اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے مالدیپ کی 6کھلاڑی پویلین لوٹائیں ۔یہ مرد و خاتون ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی گیند باز کی بہترین کارکردگی بنی۔انہوں نے آخری تین کھلاڑیوں کو مسلسل3 گیندوں پر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
انجلی چاند سے قبل ملیشیا کی ماس ایلیسا نے جنوری2019 میں چینی ٹیم کےخلاف3رنز دیکر 6شکار کیے تھے جب کہ مردوں میں بھارت کے میڈیم پیسر دیپک چاہر نے 7 رنز دے کر بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نیپالی خاتون ٹیم نے 17رنز کا ہدف پہلے ہی اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا ۔