جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے میڈیا سے افواہ پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے، دراصل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی کے بارے میں ایک طویل عرصے سے یہ بحث چل رہی تھی کہ 2020 ان کے کرکیٹنگ کیریئر کا آخری برس ثابت ہوسکتا ہے۔ ان مباحثوں اور افواہوں کے بیچ فاف نے خود ہی اپنی سبکدوشی سے متعلق بیان دے کر تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔
رواں ٹیسٹ سریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
35 سالہ فاف ڈوپلیسی ایک طویل عرصے سے اپنا فارم میں واپس آنے کی جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شکست بھی اس فیصلے کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔
تاہم فاف نے یقین دلایا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہر فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ ونڈیز کے خلاف 2 میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں نے اپنی سبکدوشی کے بارے میں بہت سی افواہیں سنی ہیں، میں روبوٹ نہیں ہوں۔ یہ مشکل وقت ہے لیکن آپ اس سے فرار اختیار نہیں کر سکتے، اس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، میں اپنی ٹیم کا قائد ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ شاید کہ اس ہوم ٹیسٹ کے بعد کرکٹ مجھے اپنے ساتھ نہیں دیکھ سکے گا۔
ایک صحافی کا سوال کہ کیا جمعہ کو شروع ہونے والا ٹیسٹ اس کا آخری ہوم ٹیسٹ ہوگا؟
جس کے جواب میں فاف نے کہا کہ ہاں یقینی طور پر یہ ایک امکان ہے، میں جذبات کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنا چاہتاخاص کر جہاں ہم ایک ٹیم کے طور پر ہوں، ابھی میں اس ہوم سریز کے لیے پرعزم ہوں۔
ایک قائد کے لیے سب سے زیادہ غلط کام یہ ہوتا ہے کہ وہ سیریز کے دوران اپنا نام واپس لے لے اور کہے کہ معذرت میں اب اس سے باہر ہوں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مجھے یقین ہے کہ میں اپنے کیریئر پر دوبارہ غور کروں گا۔ "