ETV Bharat / sports

ایک میچ میں تین ٹیمیں، انوکھا کرکٹ میچ - cricket match

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ ایسے کرکٹ میچ کروانے جا رہا ہے جس میں دو نہیں بلکہ تین ٹیمیں کھیلیں گی، یہ میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

quinton de kock
quinton de kock
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 1:37 AM IST

جنوبی افریقہ میں تین ٹیموں کا منفرد (3 ٹی سی) میچ 18 جولائی کو 'یوم نیلسن منڈیلا' کے موقع پر کھیلا جائے گا جس میں تین ٹیمیں حصہ لیں گی، اس میچ کو سولیڈیرٹی کپ نام دیا گیا ہے۔

انوکھا کرکٹ میچ

اس انوکھے میں 36 اوور ہوں گے، تین ٹیموں کی کپتانی اے بی ڈویلیئرز، کوئنٹن ڈی کاک اور کیگسو ربادا کریں گے۔ یہ میچ چیریٹی کے لیے رقم اکٹھا کرنے کی غرض سے کھیلا جائے گا۔ میچ جوہانسبرگ میں سنچورین کے سُپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔

تین ٹیموں کا یہ انوکھے کرکڑ میچ ایک نئے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں ہر ایک ٹیم میں آٹھ کھلاڑی ہوں گے اوت تین مختلف ٹیمیں 36، 36 اوورز کھیلیں گی۔

اس میچ کو 'تھری ٹی سی' کا نام دیا گیا ہے۔ میچ میں ٹیموں کی کپتانی اے بی ڈویلیئرز، کوئنٹن ڈی کاک اور کیگیسو ربادا کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ میچ 27 جون کو کھیلا جانے والا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا کیوں کہ حکومت نے میچ کے دن کی تربیت اور پروٹوکول کے لیے ضروری منظوری نہیں دی تھی۔

quinton de kock
quinton de kock

ہر ٹیم 12 اوورز (چھ اوورز فی اننگ) کھیلے گی اور بقیہ دونوں ٹیموں کا سامنا کرے گی۔ ساتواں وکٹ گرنے کے بعد آٹھویں نمبر کا بلے باز اکیلے بیٹنگ کرسکتا ہے لیکن وہ دو رنز ، چوکوں یا چھکوں کی مدد سے یعنی جفت عدد میں رنز بناسکتا ہے۔ آخر میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی۔

اس نئے فارمیٹ میں دو نہیں بلکہ تین ٹیمیں ایک میچ میں کھیلیں گی۔ جس میں 18 اوورز کے بعد ایک بریک لیا جائے گا، کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا کہ یہ کوئی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ صرف ایک میچ ہے۔

ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوں گے اور کل 36 اوور کئے جائیں گے، دو ٹیموں کے مابین 12 اوورز پھینکے جائیں گے جس کے حساب سے ایک ٹیم ایک وقت میں 6 اوورز کھیلے گی۔

ایک ٹیم پہلے ہاف میں ایک حریف ٹیم کے خلاف کھیلے گی اور دوسری ٹیم دوسرے ہاف میں کھیلے گی۔

kagiso rabada
kagiso rabada

۔۔۔۔۔

پہلے ہاف میں ایک ٹیم پہلے بلے بازی، پھت گیند بازی کرے گی اس کے بعد ڈگ آؤٹ میں جا کر بیٹھے گی جس دوران دوسری اور تیسری ٹیم کے مابین کھیل ہوگا حالانکہ پہلی اور دوسری ٹیم کے میں سے کون سی ٹیم ڈگ آؤٹ میں پہلے جا کر بیٹھے گی اس کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

پہلے ہاف میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم کو دوسرے ہاف میں پہلے بلے بازی کا موقع ملے گا، اگر پہلے ہاف میں دو ٹیموں کا اسکور برابر یعنی ٹائی رہا تو پہلے ہاف کا آرڈر پلٹ دیا جائے گا۔

ساتواں وکٹ گرنے کے بعد آٹھواں بلے باز اکیلا بیٹنگ کرسکتا ہے لیکن وہ صرف جفت عدد میں ہی رنز بنا سکتا ہے تاہم اگر ساتویں وکٹ پہلی اننگ میں گری تو پھر آٹھواں بلے باز اکیلا نہیں کھیل سکتا

اس اصول کو استعمال کرنے کے لیے ٹیم کو دوسری اننگ تک 6 نمبر کے بلے باز کے ساتھ جانا پڑے گا۔ اگر ٹیم کی ساتویں وکٹ پہلی اننگ میں آتی ہے تو باقی اننگز چھوڑنی پڑے گی۔

ہر ٹیم کو بالنگ کے لیے ایک نئی گیند ملے گی جو انہیں پورے 12 اوورز کے لیے دونوں حریف ٹیموں کے خلاف استعمال کرنا ہوگی۔

اس میچ میں ایک گیند باز زیادہ سے زیادہ تین اوور زہی کر سکتا ہے نیز ساتویں بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی اوورز ڈاٹ بال کی مدد سے ختم ہوجائے گا۔

اس میچ میں وائڈ، باؤنسر اور نو بال کے اصولوں کو عام میچوں کے برابر ہی رکھا گیا ہے۔

میچ کو موسم کے مطابق مختصر بھی کیا جاسکتا ہے۔

میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم کو طلائی تمغہ، دوسرے نمبر کی ٹیم کو نقرئی اور تیسری ٹیم کو کانسے کا تمغہ ملے گا۔

اگر دو ٹیموں کا اسکور ٹائی رہا تو پھر اس کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا اور اگر تینوں ٹیموں کا اسکور برابر رہا تو طلائی تمغہ تینوں ٹیموں میں مشترکہ طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.