ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی تھے جسے جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری پروٹیز ٹیم نے بہتر شروعات کی اور سلامی بلے باز ریزا ہینڈرکس اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے پہلے وکٹ کے لیے 76 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
ہینڈرکس 26 گیندوں میں 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد ڈی کاک اور ٹیمبا بووما نے ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچایا۔
ڈی کاک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں میں 79 رنز کی کپتانی اننگ کھیلی جبکہ بووما نے 23 گیندوں میں 27 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے واحد وکٹ ہاردک پانڈیا نے حاصل کیا۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے ان کا فیصلہ غلط ثابت کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور وقفے وقفے سے اس کے وکٹ گرتے رہے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 134 رنز ہی بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے سلامی بلے باز شکھر دھون سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 25 گیندوں میں 36 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر رشبھ پنت اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 19، 19 رنز کی اننگ کھیلی اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوم فورٹوئن اور بیورن ہینڈرکس کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔