جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے سنچورین گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں پہلے ٹسٹ میچ میں نبردآزما ہونے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں
میزبان جنوبی افریقہ اپنی سرزمین پر انگلینڈ کو شکست دینے کے لیے کمزکس لی ہے جبکہ مہمان ٹیم انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ملی شکست کےبعد جیت کی جانب دوبارہ لوٹنے کی کوشش کرے گی۔
ذرائع کے کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک سنچورین گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا
اس کے بعد دوسرا ٹسٹ میچ کیپ ٹائون اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
چار میچوں کی ٹسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈئ سیریز کھیلی جائے گی۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آئندہ 4 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیمیں ڈربن کے لیے روانہ ہوجائیں گی جہاں سات فروری کودوسراون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔