ETV Bharat / sports

سورو گانگولی آج امت شاہ سے ملاقات کر سکتے ہیں

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی آج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں کہ کیا بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ تفصیل سے پڑھیں۔

سورو گانگولی آج امت شاہ سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 9:29 AM IST

Updated : Dec 28, 2020, 9:48 AM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی۔

ذرائع کی مانیں تو گانگولی آج دہلی جائیں گے جہاں وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ ایسے میں ان کے بی جے پی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

تاہم سورو گانگولی نے کوئی پیش گوئی کرنے سے انکار کر دیا ہے لیکن اتوار کے روز گورنر سے ان کی ملاقات کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سابق ​​بھارتی کپتان سیاست میں انٹری کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھارت میں کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی۔ راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سورو گنگولی کا ممکنہ اقدام بنگال کی سیاست کے لئے ایک نیا ہاٹ کیک ہے۔ ایسی صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سورو 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

یہ نئی قیاس آرائیاں امت شاہ اور سورو گانگولی کی ملاقات کے بارے میں کی جارہی ہیں۔

Last Updated : Dec 28, 2020, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.