بی سی سی آئی کی یہاں میٹنگ میں گانگولی کو باقاعدہ طور پر بورڈ کا صدر مقرر کر دیا گیا۔اپنی کپتانی کے وقت کا بلیجر پہنے ہوئے گانگولی نے بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے گزشتہ 65 برسوں کی تاریخ میں وہ پہلے سابق کرکٹر ہیں جنہیں اس ادارے کے سربراہ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
قابل ذخر ہے کہ گزشتہ 33 ماہ سے سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر منتظمین کی کمیٹی بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھال رہی تھی جس کی مدت بھارتی کپتان کی تقرری کے ساتھ ختم ہو گئی۔
گانگولی نے بورڈ کے ریٹرننگ افسر این گوپال سوامي کی موجودگی میں اپنا عہدہ سنبھالا۔ بی سی سی آئی کے کارگزار صدر سی کے کھنہ نے گانگولی کو ان کا عہدہ سونپا۔
47 برس کے سابق کرکٹر نے سنۂ 1996 میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں اورسنۂ 1992 میں ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ ملک کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں شمار گانگولی کے نام 113 ٹسٹ میچز میں 7212 رن اور 311 ون ڈے میں 15416 رنز درج ہیں۔