ETV Bharat / sports

سورو گنگولی ہسپتال سے ڈسچارج - گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

sourav ganguly
sourav ganguly
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 11:48 AM IST

Updated : Jan 31, 2021, 2:06 PM IST

ایک عہدیدار نے کہا کہ سورو گنگولی کی فی الحال صحت مستحکم ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کرنے اور میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

دل کی شریانیں ایک بار پھر بند ہونے کے بعد گزشتہ روز گنگولی کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

اس سلسلے میں ایک عہدیدار نے کہا کہ سورو گنگولی کی فی الحال صحت مستحکم ہے۔ ڈاکٹر ان کا معائنہ کرنے اور میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ سینے میں تکلیف کے سبب گنگولی کو دوسری بار ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس سے قبل انہیں ہلکا دورہ پڑا تھا اور انہیں ٹرپل ویسل ڈیسیز میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی جیسے ہی ہسپتال سے باہر نکلے، سینکڑوں مداحوں نے تالیاں بجاکر کر ان کا ستقبال کیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی اور بھائی اسنہاشیش گنگولی ان کے ساتھ تھے۔

سورو گنگولی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آفتاب خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دادا (سورو گنگولی ) مکمل طور صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ وہ بہت جلد اپنے کام میں مصروف ہو جائیں گے لیکن انہیں فی الحال چند روز احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

گنگولی کی انجیو پلاسٹی
گنگولی کی انجیو پلاسٹی

ڈاکٹر آفتاب خان نے مزید کہا کہ 'سورو گنگولی کے دل کے آرٹری میں میں پہلے ہی تینوں اسٹیٹ بیٹھا دیا جاتا تو انہیں دوبارہ ہسپتال آنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ دو جنوری کو بھی گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Last Updated : Jan 31, 2021, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.