ETV Bharat / sports

سورو گانگولی کو جمعرات کو اسپتال سے مل سکتی ہے چھٹی - سورو

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کی حالت میں مکمل طور پر سدھار آنے کے بعد آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی امید ہے۔

سورو گانگولی کو جمعرات کو اسپتال سے مل سکتی ہے چھٹی

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:52 AM IST

Updated : Jan 6, 2021, 11:57 AM IST

امید کی جارہی ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ ڈاکٹروں کے مطابق گانگولی کی حالت میں مکمل طور پر سدھار آنے کے بعد انہیں آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی امید ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کی حالت میں مکمل طور پر سدھار

بھارت کے ہارٹ اسپشلسٹ ڈاکٹر دیب سیٹھی نے میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے بعد کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی بالکل صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سوروگانگولی کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہیں آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کو وقت پر مناسب علاج ملنے کے سبب ان کی حالت پر جلد قابو پایا جاسکا۔

ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج کیا گیا اور وہ جلد صحتیاب ہو گئے۔ اب وہ پہلے ہی کی طرح نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ ابتدائی دو تین دنوں تک احتیاط برتنے کے بعد سورو گانگولی پہلے ہی کی طرح دوڑ سکتے ہیں اور کرکٹ بھی کھیل سکتے ہیں۔ ہارٹ اسپشلسٹ ڈاکٹر دیب سیٹھی نے کہا کہ نہ صرف سورو گنگولی بلکہ کسی بھی عام شخص کو وقت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تو ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی امید میں ان کے مداح اسپتال کے باہر انتظار کرتے ہوئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے گھر کے جیم میں ورزش کرتے وقت گانگولی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ انہیں سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال پہنچ کر سورو گانگولی کی عیادت کی تھی۔ جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے فون پر سورو گانگولی سے بات چیت کی تھی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے سورو گانگولی کی بیوی ڈونا گانگولی کو فون کرکے ان کے شوہر (سورو گانگولی ) کی حالت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی تھی۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کے شفایاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی خوشی میں کثیر تعداد میں ان کے مداح اسپتال کے باہر انتظار کررہے تھے۔ لیکن ان کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کا ہیرو آج اسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوگا۔

Last Updated : Jan 6, 2021, 11:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.