ETV Bharat / sports

سہیل خان نے سری لنکا پریمیر لیگ کی کینڈی ٹیم خریدی

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 5:01 AM IST

سہیل نے ٹیم خریدنے کے بعد کہا کہ سری لنکا پریمیر لیگ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور ہم اس دلچسپ پہل کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

Sohail Khan buys Sri Lankan Premier League candy team
سہیل خان نے سری لنکا پریمیر لیگ کی کینڈی ٹیم خریدی

بالی ووڈ فلمساز، ہدایتکار اور اداکار سہیل خان نے سری لنکا پریمیر لیگ کی ٹیم کینڈی ٹسکرز خرید لی ہے۔ کینڈی ٹسکرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے علاوہ سری لنکن ٹی 20 کرکٹ ٹیم سے کوشل پریرا ، کوشل مینڈس اور نووان پردیپ کو بھی خریدا ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر لیام پلنکٹ بھی کینڈی کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان ہاسن تلک رتنے کینڈی ٹیم کی کوچنگ کا چارج سنبھالیں گے۔

سہیل نے ٹیم خریدنے کے بعد کہا کہ سری لنکا پریمیر لیگ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور ہم اس دلچسپ پہل کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ سری لنکا کے شائقین کرکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیم کی مدد کے لئے بڑی تعداد میں میدان میں آئیں گے۔ کرس گیل یقینا ایک کرکٹ لیجنڈ ہیں لیکن ان کے علاوہ ٹیم میں بہت سے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلے۔

آئی پی جی کے سی ای او انل موہن نے کہا کہ ہم ایل پی ایل کے ذریعے ورلڈ کلاس کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ اور سہیل خان اس پیغام کو عام کررہے ہیں اور اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔ سہیل کی کرکٹ سے محبت ہر ایک جانتا ہے۔ ٹیم کے ساتھ ان کی وابستگی سے گلیمر کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا جنون بھی بڑھ جائے گا۔ ہم ان سے بہتر پارٹنر نہیں ڈھونڈ سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسیس اور زبردست آل راؤنڈر آندرے رسل کو کولمبو کنگز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے لئے من پریت گونی اور منوندر بسلا بھی لیگ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان انجیلو میتھیوز کو کولمبو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیم میں فاف اور رسل دونوں غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے جبکہ ٹیم کی کوچنگ آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ڈیو وہاٹمور کریں گے۔ نیز گیل گلیڈی ایٹرز میں یارکر کی ماہر لست ملنگا، پاکستان کے شاہد آفریدی اور کولن انگرام شامل ہوں گے۔

سری لنکا پریمیر لیگ 21 نومبر سے 13 دسمبر تک دو جگہوں پر کھیلی جائے گی۔کنیڈی کے پلیکیل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور ہمبنٹوٹا میں مہیندا راجاپکسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔ تمام ٹیمیں ٹائٹل کے لئے 15 دن کی مدت میں 23 میچوں میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی پیسر وہاب ریاض بھی فلم اسٹار کی فرنچائز کینیڈی ٹسکرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.