ETV Bharat / sports

اسمتھ کی بھی گنگولی کو آئی سی سی صدر بنانے کی تجویز

انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے بھی تجویز دی ہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سورو گنگولی جیسے تجربہ کار شخص کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا صدر بننا چاہئے۔

Smith also proposes to make Ganguly ICC president
اسمتھ کی بھی گانگولی کو آئی سی سی صدر بنانے کی تجویز
author img

By

Published : May 22, 2020, 12:16 PM IST

اسمتھ نے جمعرات کو کہا کہ گنگولی جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے اس عہدے پر بیٹھنے سے کرکٹ کو فائدہ ملے گا۔ گنگولی اور اسمتھ دونوں ہی کھلاڑی اپنی ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز رہ چکے ہیں۔

اسمتھ سے پہلے انگلینڈ کے سابق کپتان اور بائیں ہاتھ کے بلے باز گاور نے کہا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر گنگولی میں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور وہ مستقبل میں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں۔

اسمتھ نے کہاکہ کرکٹ کے لئے ایک اچھی قیادت بہت ضروری ہے اور اس عہدے پر کسی ایسے شخص کا ہونا ضروری ہے جو جدید کھیل اور آنے والے چیلنجوں کو بخوبی سمجھتا ہو۔ آئی سی سی کا صدر ایک بڑا عہدہ ہے اور گنگولی جیسے شخص کا اس عہدے پر ہونا کھیل کے لئے بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گانگولی کا آئی سی سی صدر بننا جدید کھیل کے لئے اچھا ہو گا۔ وہ کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں اور انہوں نے اعلی سطح پر اسے ادا کیا ہے اور ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ کرکٹ کو آگے لے جانے کے لئے ان کی قیادت بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا آئی سی سی صدر بننا خوشگوار ہو گا۔

اسمتھ نے کہا کہ کورونا کے خطرے کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگا تو ہمیں ایک مضبوط قیادت کی ضرورت ہوگی اور ایسے میں گانگولی جیسا شخص اس عہدے کے لئے سب سے بہتر انتخاب ہو گا۔ میں انہیں اچھے سے جانتا ہوں اور میں نے ان کے خلاف کرکٹ بھی کھیلا ہے۔ میں نے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گنگولی کے پاس وہ معتبریت اور موثر قیادت کی صلاحیت ہے جو کرکٹ کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں آئی سی سی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لئے ان کے پاس بہت مہارت ہے۔

سی ایس اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آئی سی سی صدر کے عہدے کے لئے انتخاب کر رہے ہیں اور اس دوڑ میں بہت سے نام شامل ہیں لیکن میرے خیال سے گانگولی جیسا شخص جو جدید کرکٹ کو بخوبی سمجھتا ہو، ان کا اس عہدے پر ہونا بہتر انتخاب ہوگا۔

سی ایس اے کے ایگزیکٹو چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک فال نے بھی گانگولی کی آئی سی سی کے صدر بننے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ کام کیا ہے اور میرے نظریہ میں بھارت کے پاس قیادت کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہمارے گانگولی کے ساتھ تعلقات مثبت ہیں۔

فال نے کہا کہ میں نے گانگولی کے ساتھ زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے لہذا اسمتھ کے برابر میں انہیں نہیں جانتا لیکن یہ اسمتھ کا اسٹائل ہے اور وہ کھل کر گانگولی کی حمایت میں آئے ہیں جو واقعی بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم آئی سی سی صدر کے عہدے کے لئے ہندستان کے امیدوار کی حمایت کرتے ہیں تو اس میں کچھ دقت نہیں ہے اور ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اس عہدے پر ہندستان کے امیدوار کی حمایت کرنے کو لے کر کوئی پریشانی نہیں ہیں لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ امیدوار کون ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.