آکلینڈ میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی لیںڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اورز 5 وکٹ پر صرف 132 رنز بنائے ہیں۔
مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت داری کی، گپٹل نے 20 گیندوں پر 33 رنز بناکر آوٹ ہوگئے اور منرو نے 25 گیندوں میں 26 رنز بنائے۔
اسی دوران کپتان کین ولیم سن نے 20 گیندوں میں 14 رنز بنائے۔ کولن ڈی گرینڈہوم نے 5 گیندوں میں 3 رنز بنائے۔ اسی کے ساتھ ہی راس ٹیلر نے 23 گیندوں پر 18 رنز بنائے اور بمراہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی طرف سے رویندر جڈیجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاردال ٹھاکر ، جسپریت بمراہ اور شیوم ڈوبے نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ایڈن پارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔