ETV Bharat / sports

شعیب ملک کا منفرد ریکارڈ - ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 چھکے لگانے والے

پاکستان کے کرکٹرشعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

shoeb-malik-is-the-first-cricketer-to-hit-300-sixes-in-t20-in-pakistan
شعیب ملک کا منفرد ریکارڈ
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 5:33 AM IST

Updated : Oct 20, 2020, 6:58 AM IST

شعیب ملک نے یہ اعزاز اتوار کو ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کے خلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔ 38 سالہ تجربہ کاربیٹسمین نے 4 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 56 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران انھوں نے 20 گیندوں پر 50 رنز بھی مکمل کیے، یہ 15 برسوں پر محیط طویل کیریئر میں ان کی تیزترین ففٹی ہے۔

شعیب ملک اب تک 401 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.43 کی اوسط سے 10145 رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 63 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 126.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کئے ہیں ۔شعیب نے 303 چھکے اور 795 چوکے جڑ رکھے ہیں۔ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 317 میچوں میں 245 بار گیند باؤنڈری پار پہنچا کر دوسری پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اب تک 265 میچوں میں 220 چھکے رسید کرچکے ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل 260 میچوں میں 215 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔آصف علی 182 میچوں میں 211 چھکے رسید کرکے 5 ویں پوزیشن پر موجود ہیں، سابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ 203 چھکے لگا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

Last Updated : Oct 20, 2020, 6:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.