شکھر دھون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں تین ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن اب انہیں پورے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے اور ان کہ جگہ رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضھ رہے کہ پنت کو کچھ روز قبل ہی انگلینڈ بلایا گیا تھا لیکن ان کی ٹیم میں شمولیت نہیں ہوئی تھی، کیوں کہ اگر ایک مرتبہ ٹیم سے باہر ہونے والا کھلاڑی دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتا اور ٹیم انتظامیہ کو امید تھی کہ دھون ٹیک ہو جائیں گے لیکن ایسا نا ہو سکا اور انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دھون نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی۔