عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک متعدد کرکٹرز کو اپنی زد میں لے لیا ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
حال ہی ختم ہونے والی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں حصہ لینے والے کئی بھارتی کرکٹرز پر اس وائرس نے حملہ کیا جس میں، عظیم کرکٹر سچن تیندولکر، آل راؤنڈر عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور ایس بدری ناتھ کے علاوہ بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا نام شامل ہے۔
سچن تندولکر نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور انہوں نے خود کو ہوم کوارنٹین کر لیا ہے اور اس مہلک وبا سے بچنے کے لیے تمام پروٹوکول اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔
بدری ناتھ نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ 'میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کروا رہا تھا لیکن میں ہلکی علامات کے ساتھ کورونا پازیٹو پایا گیا ہوں۔ میں اس وقت کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول پر باقاعدگی سے عمل کروں گا اور ساتھ ہی اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر کے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔
یوسف پٹھان نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'میں آج کوویڈ 19 سے متاثر ہوگیا ہوں، مجھ میں معمولی علامات ہیں، میں نے اس بات کی تصدیق کے بعد ہی گھر میں خود کو کورنٹائن کرلیا ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اور دوائیں لے رہا ہوں، میں ان لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگ جو کو میرے رابطے میں آئے ہیں انھیں خود بھی جلد ٹیسٹ کرانا چاہئے۔
عرفان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'میری کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔میں 'سیلف کورنٹائن' ہوا ہوں اور میں گھر میں ہی ہوں۔ میں آپ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ حال ہی میں جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ اپنی کورونا جانچ کروائیں۔ سبھی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ماسک ضرور پہنیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔ آپ سبھی کی صحت اچھی رہے'۔
ہرمن پریت کور نے کہا کہ 'میں درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ حال ہی میں جن لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، براہ کرم اپنے ٹیسٹ کروائیں۔ میں ہر ایک سے ماسک پہننے اور معاشرتی دوری کا خیال رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔