یہ اس عالمی کپ میں بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی اور مجموعی طور دوسری سنچری شراکت ہے۔
راہل 136 کے مجموعی اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے یہ اس ورلڈ کپ میں دوسری سنچری پارٹنرشپ ہے، اس سے قبل روہت شرما اور شکھر دھون نے اوول میدان پر آسٹریلیا کے خلاف پہلے وکٹ کے لیے 127 رن جوڑے تھے۔
اس میچ میں دھون نے سنچری بنائی تھی جبکہ اسی میچ میں دھون کو انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔