ETV Bharat / sports

ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں ہنگامہ

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں ہنگامہ
ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں ہنگامہ
author img

By

Published : Dec 29, 2019, 9:40 PM IST

Updated : Dec 29, 2019, 11:46 PM IST

اس میٹنگ میں اراکین جسٹس (سبکدوش) بدر دریز احمد کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں ہنگامہ، ویڈیو

اس دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہونے کی خبر ہے۔

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹز کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد سابق کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ڈی سی اے کو فوری طور تحلیل کر دیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹز کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب دو فریق کے مابین مارپیٹ کی نوبت آگئی، اس اجلاس میں ایک فریق ریٹائرڈ جسٹس بدر دریز احمد کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہا تھا جبکہ ایک فریق ان کے حق میں تھا۔

اس تصادم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی او پی شرما کو چوٹ لگ گئی۔

سابق کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو ٹویٹ کرتے ہوئے قصورواروں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گوتم گمبھیر نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے حد سے باہر چلا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'ڈی ڈی سی اے کے ارکان نے انتہائی شرمناک کام کیا ہے، گوتم گمبھیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ڈی سی اے کو فوری طور تحلیل کیا جائے، ساتھ ہی اس میں شامل قصورواروں پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔

اس سالانہ اجلاس میں مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سامنے قطار میں بیٹھے کچھ لوگ سامنے آتے ہیں اور آپس میں الجھ جاتے ہیں۔

یہ لوگ ایک دوسرے پر بری طرح جھپٹتے ہیں اور دھکا مکی کرتے ہیں۔ دونوں فریق میں کون لوگ شامل رہے، اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے، اگرچہ تھوڑی دیر میں ہی یہ معاملہ ٹھنڈا ہوگیا لیکن شروع میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جم کرمار پیٹ کی۔

اس معاملے میں ابھی تک بی سی سی آئی صدر کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی اے کے جوائنٹ سکریٹری رنجن منچندا بھی اس دوران نظر آئے جب ارکان میں کسی بات کو لے کر اختلاف بڑھا تو ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اجلاس کے بعد ڈی ڈی سی اے کی جانب سے ایک بیان آیا ہے، اگرچہ بیان میں تنازع کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے، ڈی ڈی سی اے کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ، 'شکریہ ارکان، ڈی ڈی سے اے بورڈ سالانہ اجلاس میں شامل تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہے، اس موسم سرما میں لوگوں کا آنے کا شکریہ، بورڈ کے نقطہ نظر کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کا شکریہ'۔

اس اجلاس میں جسٹس دیپک ورما کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کا نیا لوک پال مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسوسی ایشن کے نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ بھی اس اجلاس میں طے کی گئی اور نئے صدر کے عہدے کے لیے انتخابات 13 جنوری کو ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 29, 2019, 11:46 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.