ETV Bharat / sports

دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس

اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی سمیت کھیل کی دنیا کی تمام شخصیات نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ہوئے گیس لیک حادثے پر جمعرات کو افسوس ظاہر کیا اور اس حادثے میں ہلاک لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس
دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس
author img

By

Published : May 7, 2020, 8:33 PM IST

وشاکھاپٹنم کے آر آر وینكٹ پورم گاؤں واقع ایل جی پولیمر کیمیکل پلانٹ میں جمعرات کی صبح زہریلی گیس رسنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے میں اب تک کم از کم آٹھ افراد کے مرنے کی خبر آئی ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں متاثرہ لوگوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 15 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بھارت کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ وشاکھاپٹنم میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے لوگوں کی موت کی خبر سے کافی دکھی ہوں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے تئیں اظہار رنج اور جو زخمی ہیں ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتی ہوں۔ ویزاگ کے لوگ صحتمند اور محفوظ رہیں۔

دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس
دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ وشاکھاپٹنم گیس لیک ہونے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں میری گہری ہمدردی ہیں۔ میں زخمیوں کے جلد سے جلد ٹھیک ہونے کا متمنی ہوں۔

دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس
دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس

اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو نے کہا کہ ویزاگ گیس لیک کی تصاویر خوفناک ہیں۔ وشاکھاپٹنم کے لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں۔

دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس
دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس

بھارتی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے کہا کہ ویزاگ سے آنے والی خبر سے غمگین ہوں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو میرا خراج عقیدت اور زخمیوں کے ٹھیک ہونے کا متمنی ہوں۔ ہمیں لوگوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔

دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس
دنیائے کھیل گیس کا سانحہ پر اظہار افسوس

یوراج نے کہا کہ ویزاگ میں گیس لیک ہونے کی خبر تشویش ناک ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہوئے لوگوں کے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ ویزاگ کے لوگوں کو مضبوط رہنا ہے۔

ٹیم انڈیا کے اوپنر شکھر دھون نے کہا کہ ویزاگ گیس لیک کی خبر سے حیران ہوں۔ مجھے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے کافی دکھ ہو رہا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے تئیں میری ہمدردیاں ہیں۔

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے کہا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی ۔ خدا آپ کو اس دکھ کو برداشت کی طاقت دے۔ میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔

اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے خدا سے دعا کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.