ETV Bharat / sports

عالمی کپ میں سچن کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

ایک عالمی کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے عظیم بلے باز سچن تیندولکر کے نام ہے جنہوں نے 2003 عالمی کپ میں 673 رنز بنائے تھے۔

ڈیوڈ وارنر
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 8:56 PM IST

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری کرکٹ عالمی کپ میں آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈوارنر نے 500 رنز مکمل کر لئے ہیں اور ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن کے ریکارڈ سے 173 رنز دور ہیں۔

آج انگلینڈ کے خلاف وارنر نے 53 رنز بنائے اور اسی کے ساتھ رواں عالمی کپ میں 500 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ انہی کے ہم وطن کھلاڑی اور کپتان ارون فنچ 496 رنز بنا کر دوسرے نمبر ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ڈیوڈ وارنر رواں عالمی کپ میں دو سنچری اور چار نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وارنر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں ایک برس کی پابندی کا شکار ہوئے تھے لیکن انہوں نے آئی پی ایل کے ذریعے شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.