ETV Bharat / sports

دلشان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں سچن واحد بھارتی کرکٹر - کورونا وائرس

سری لنکا کے سابق بلے باز تلک رتنے دلشان نے اپنے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انتخاب کیا ہے جس میں انہوں نے بھارت سے صرف سچن تندولکر کو شامل کیا ہے ۔

دلشان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں سچن واحد بھارتی کرکٹر

author img

By

Published : May 11, 2020, 12:11 AM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ مقابلے بند ہیں۔اس کے سبب سرکردہ کرکٹروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے شائقین سے رابطہ بنایا ہوا ہے ۔

دلشان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں سچن واحد بھارتی کرکٹر
دلشان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں سچن واحد بھارتی کرکٹر

اسی سلسلے میں سابق سری لنکا کے بلے باز تلک رتنے دلشان نے اپنی آل ٹائم ون ڈے ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس میں انہوں نے ان کھلاڑیوں کوشامل کیا ہے جن کے ساتھ یا خلاف وہ کھیلے تھے۔تلک رتنے دلشان کی اس ون ڈے ٹیم میں بھارت کے صرف ایک کھلاڑی سچن تندولکر کو جگہ مل پائی ہے ۔

43 سال کے تلک رتنے دلشان نے اپنی ٹیم میں سلامی بلے بازوں کی جوڑی کے طور پر ساتھی کھلاڑی سنت جے سوریہ اور سچن تندولکر کو منتخب کیا۔عظیم کیریبین کھلاڑی برائن لارا کو تیسرے آرڈر کے لئے منتخب کیا گیا۔تلک رتنے دلشان نے چوتھے آرڈر کے لئے اپنے ساتھی کھلاڑی مہیلا جے وردھنے کو جگہ دی ہے ۔

بھارت کے وریندر سہواگ، مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی اور روہت شرما میں سے کسی کو بھی اس ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے ۔مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کرنے کی ذمہ داری آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر ژاک کیلس کو سونپی گئی ہے ۔ رکی پونٹنگ کو اس کے ساتھ ہی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیرس کو ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا۔انہیں ساتویں نمبر پر رکھا گیا۔

تلک رتنے دلشان نے پاکستان کے وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش کو تیز بولنگ اٹیک کے لئے منتخب کیا ہے ۔اسپن بولنگ کی ذمہ داری آسٹریلیا کے شین وارن اور سری لنکا کے مرلی دھرن کو دی گئی ہے ۔

تلک رتنے دلشان کی آل ٹائم الیون : سنت جے سوریہ، سچن تندولکر، مہیلا جے وردھنے، رکی پونٹنگ (کپتان)، جیکس کیلس، اے بی ڈی ویلیرس، وسیم اکرم، شین وارن، مرلی دھرن، کورٹنی والش۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.