ETV Bharat / sports

رائل چیلینجرز بنگلور صرف کوہلی اور ڈی ویلیئرس پر منحصر نہیں: امیش یادو

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 10:29 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے تیز گیند باز امیش یادو نے کہا کہ ان کی ٹیم صرف کپتان وراٹ کوہلی اور اے بی ڈویلیئرس پر منحصر نہیں ہے۔

umesh yadav
umesh yadav

آر سی بی ٹیم میں وراٹ اور ڈی ویلیئرس اہم کھلاڑی ہیں۔ وراٹ آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے ہی آر سی بی سے وابستہ ہیں اور اب تک 5412 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ڈی ویلیئرس نے 3724 رنز بنائے ہیں۔ دونوں ٹیم کے تجربہ کار اور اہم کھلاڑی ہیں۔

امیش یادو نے کہا کہ 'لوگ کہتے ہیں کہ آر سی بی کا انحصار وراٹ اور ڈی ویلیئرز پر ہے اور انہوں نے ٹیم کو بہت سے میچ جتائے ہیں لیکن اگر آپ پچھلے سال کے میچ پر نظر ڈالیں تو گرکیرت مان اور شمرون ہٹمائیر نے میچ جتایا تھا ۔ تو یہ کہنا غلط ہے کہ ٹیم دو کھلاڑیوں پر منحصر ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ٹیم میں 11 کھلاڑی موجود ہیں اور اگر ہم صرف دو کھلاڑیوں پر انحصار کرتے ہیں تو دوسرے کھلاڑی کیا کریں گے۔ ہر ایک کھلاڑی ٹیم میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ وراٹ اور ڈی ویلیئرس نے کچھ اور تعاون کیا ہے لیکن انہوں نے اپنی پوری کوشش کی جو ٹیم کے لئے اچھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.