ETV Bharat / sports

روہت کی پہلی ڈبل سنچری، رہانے کی بھی سنچری - روہت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری

بہترین اوپنر روہت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری اور اجنکیا رہانے کی زبردست سنچری کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کے روز پہلی اننگز میں ڈرنکس تک پانچ وکٹ پر 386 رن کا مضبوط اسکور بنالیا۔

روہت کی پہلی ڈبل سنچری
author img

By

Published : Oct 20, 2019, 3:26 PM IST

بھارت نے رانچی کے جے ایس سی اے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ میں خراب شروعات کرتے ہوئے ایک وقت اپنے تین وکٹ 39 رن پر ہی گنوا دیے تھے لیکن پھر روہت اور رہانے نے میدان پر ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ مہمان ٹیم کے گیند باز ان کے سامنے پانی بھرتے نظر آئے۔ روہت نے میچ کے دوسرے دن اپنی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل ہوئے 212 رن کی اننگز کھیلی جو اُنکی ٹیسٹ کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری بھی ہے۔ انہوں نے 255 گیندوں میں 28 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ 30 واں ٹیسٹ کھیل رہے روہت کی یہ بہترین کارکردگی بھی ہے۔ ان کی سابقہ بہترین ٹیسٹ اننگز 177 رن تھی۔

32 سالہ روہت نے ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے عظیم اوپنر سنیل گواسکر کو بھی ایک سیریز میں تین سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ اس سیریز کی دوسری دوہری سنچری ہے۔ اس سے پہلے کپتان وراٹ کوہلی نے پنے ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ 254 رن کی ڈبل سنچری بنائی تھی۔

Intro:Body:

sunday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.