ETV Bharat / sports

'لی اور اسٹین نے مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا' - 'لی اور اسٹین نے مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا'

ہٹمین کے نام سے مشہور بھارت کے اوپنر روہت شرما نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کیریئر میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز بریٹ لی اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے اپنی بولنگ سے کافی پریشان کیا۔

'لی اور اسٹین نے مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا'

author img

By

Published : May 3, 2020, 8:10 PM IST

2007 میں بھارت کے لئے ڈیبو کرنے والے ہٹمین کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر روہت شرما کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں لی اور اسٹین کی گیند بازی سے پریشانی ہوتی تھی۔ بھارتی محدود اوورز کی ٹیموں کے نائب کپتان روہت نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ میرے دو پسندیدہ بولر ہیں جنہیں میں کھیلنا نہیں چاہتا۔ ایک لی اور دوسرے اسٹین۔ میں کبھی ان دونوں گیند بازوں کے خلاف کھیلنا پسند نہیں کرتا کیونکہ تیزی اور سوئنگ کی ایک ہی وقت میں سامنا کرنا کسی برے خواب جیسا ہے۔

'لی اور اسٹین نے مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا'
'لی اور اسٹین نے مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا'

ہٹمین نے کہا کہ جب میں 2007 میں پہلی بار آسٹریلیا کے دورے پر گیا تو میچ کے ایک دن پہلے لی کی وجہ سے میں سو نہیں سکا۔ میں سوچ رہا تھا کہ لی کو کیسے کھیلوں گا جو مسلسل 150 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2007 میں لی کیریئر کے بہترین دور میں تھے۔ میں ان کے کھیلنے کے اسٹائل کو دیکھتا تھا اور نظر رکھتا تھا کہ وہ مسلسل 150-155 کی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔ میرے جیسے نوجوان کھلاڑی کی لی جیسے خطرناک بولر کو کھیلنے کے بارے میں سوچنے سے ہی نیند ٹوٹ جاتی تھی۔

روہت نے 2007 میں آئر لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ رخی سیریز سے ون ڈے میں ڈیبو کیا تھا۔ 33 سالہ روہت دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے میں تین بار ڈبل سنچری لگائی ہے۔ ان کے نام ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 264 رنز بنانے کا ریکارڈ ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کولکتہ میں بنایا تھا۔

اوپنر نے آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل وڈ کی تعریف کی اور انہیں لائن لینتھ کو لے کر کافی ڈسپلن بتایا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندستان کو اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

روہت کا کہنا ہے کہ انہیں آسٹریلیا دورے کے دوران ہیزل وڈ کے خلاف کھیلنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں میں ہیزل وڈ کے خلاف کھیلنا پسند نہیں کروں گا کیونکہ وہ اپنی بولنگ کو لے کر کافی منظم ہیں اور لائن لینتھ سے بھٹکتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیزل وڈ کبھی بھی ڈھیلی گیند نہیں پھینکتے۔ میں نے انہیں کئی بار دیکھا ہے اور اس بات کو سمجھا ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ اگر میں آسٹریلیا کے دورے میں گیا تو مجھے ہیزل وڈ کو کھیلنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہونا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.