ہٹ مین کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما پاںچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بلے بازی کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور اب ٹیم کے لیے ایک بری خبر آئی ہے کہ روہت اس دورے کے بقیہ سبھی میچوں کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
جارحانہ بلے باز روہت شرما پانچویں ٹی 20 میچ میں پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ فیلڈنگ کرنے بھی میدان پر نہیں آ سکے تھے اور دوسری اننگ میں لوکیش راہل نے کپتانی سنبھالی تھی۔
![بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5942863_pict.jpg)
چوٹ کی وجہ سے روہت شرما 3 یک روزہ اور 2 ٹیسٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔
روہت شرما کو آخری ٹی 20 میچوں میں رن لینے کے دوران پنڈلی میں کھینچاؤ کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے نیز فیلڈنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے، اس میچ میں انہوں نے 41 گیںدوں میں 60 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
روہت شرما کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد یک روزہ ٹیم میں مینک اگروال کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین کی روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں اور تیسرا میچ 11 فروری کو ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں ہوگا۔