ETV Bharat / sports

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز، لیجنڈ کرکٹرز ایک بار پھر میدان میں - سنت جے سوریہ

روڈ سیفٹی سیریز میں دنیائے کرکٹ کے سابق، تجربہ کار اور عظیم کرکٹرز بیٹ اور بال سے جلوہ بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Road Safety World Series
Road Safety World Series
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:48 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے یوسف پٹھان، نمن اوجھا اور آر ونے کمار شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 مارچ سے 21 مارچ تک کھیلی جانے والی ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں 'انڈیا لیجنڈز ٹیم' کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

سری لنکا لیجنڈز ٹیم میں سنت جے سوریہ، رسیل آرنلڈ اور اپل ترنگا کو شام کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کے کپتان تلک رتنے دلشان ہیں۔ اپل تھرنگا نے دو دن قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا ہے۔

انڈیا لیجنڈز ٹیم اپنا پہلا میچ پانچ مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ سری لنکا لیجنڈز اپنی مہم کی شروعات 7 مارچ کو ونڈیز لیجنڈز کے خلاف کھیلتے ہوئے کریں گے۔

چونکہ ملک میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانا والا کھیل ہے اور کرکٹرز کو آئیڈیل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے اس لیگ کا مقصد سڑکوں پر اپنے رویہ کے تئیں لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کرنا اور تبدیل کرنا ہے۔

گزشتہ روز کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر یوسف پٹھان، نمن اوجھا اور تیز گیندباز ونئے کمار 5 سے 21 مارچ تک شہید ویر میں روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز پروفیشنل مینجمنٹ گروپ (پی ایم جی) کے اشتراک سے مہاراشٹر کے روڈ سیفٹی سیل کی جانب سے شروع کردہ ایک اقدام ہے۔

لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارت کے سابق ٹیسٹ سلامی بلے باز سنیل گواسکر، اس سیریز کے کمشنر جبکہ سچن تیندولکر اس لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

ایجوکیشن ٹکنالوجی پلیٹ فارم ان اکیڈمی اس لیگ کا ٹائٹل اسپانسر ہے جبکہ ویاکوم 18 براڈ کاسٹ پارٹنر ہے۔

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا لیکن کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ٹورنامنٹ 11 مارچ تک ملتوی کردیا گیا تھا اور صرف چار میچ کھیلے گئے تھے۔

اب بقیہ میچز چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 65 ہزار شائقین کی گنجائش کے حامل نو تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے اور حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں آسکیں گے۔

انڈیا لیجنڈز ٹیم:

سچن تیندولکر، وریندر سہواگ، یورواج سنگھ، محمد کیف، پرگیان اوجھا، نوئیل ڈیوڈ، مناف پٹیل، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، منپریت گونی، نمن اوجھا، ایس بدری ناتھ اور ونئے کمار۔

سری لنکا لیجنڈز:

تلک رتنے دلشان، سنتھ جے سوریہ، فرویز مہاروف، رنگنا ہیراتھ، تھلن تُشارا، اجنتا مینڈس، چمارا کپوگیدرا، اُپل تھرنگا، چمارا سِلوا، چنتکا جئے سنگھ، نوان کلاسیکھرا، رسین کلاشیکھرا،اسیل ارنالڈ، دلانجنا وجے سنگھ۔

ویسٹ انڈیز لیجنڈز:

برائن لارا، ٹینو بیسٹ، رڈلے جیکبس، نرسنگھ دیونارائن، سلیمان بین، دینا ناتھ رام نارائن، ایڈم سین فورڈ، کارل ہوپر، ڈوین اسمتھ، ریان آسٹن، ویلیم پرکنس اور مہیندر ناگاموٹو۔

جنوبی افریقہ لیجنڈز:

جونٹی رہوڈس، مورنے وان ویک، گارنیٹ کروگر، روجر ٹیلمیچس، جسٹن کیمپ، الویرو پٹرسن، نیٹی ہیورڈ، ایڈریو پوٹک، لوٹس بوسمین، جینڈر ڈی بروئن، تھانڈی تاشبالا، مونڈے جونڈیکی، مکھایا انتینی اور لائیڈ نورس جونس۔

انگلینڈ لیجنڈز:

کیون پٹرسن، اویس شاہ، فلپ مسٹرڈ، مونٹی پنیسر، کرس ٹریملیٹ، کبیر علی، گیون ہیمیلٹن، پال شوگل، جوناتھن ٹراٹ، ریان سائڈباٹم، عثمان افضل، میتھو ہوگارڈ، جیمس ٹریڈویل، جیمس ٹنڈل اور ڈیرین میڈی۔

بنگلہ دیش لیجنڈز:

خالد محمود، نفیس اقبال، محمد رفیق، عبدالرزاق، خالد مسعود، ہنن سرکار، جاوید عمر، رجن صالح، محراب حسین، آفتاب احمد، عالمگیر کبیر، مشفق الرحمان اور مامون رشید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.