ETV Bharat / sports

رضوان اور بٹلر سیریز کے بہترین کھلاڑی - زیک کرولی

پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے اختتام پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاکستان کی جانب سے اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

joss buttler
joss buttler
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 9:49 PM IST

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا لیکن پہلے ٹیسٹ میں جیت کی وجہ سے انگلینڈ نے سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ انگلینڈ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔

تیسرے میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور میچ کے لیے 42 اوورز مقرر کیے گئے جن میں سے 27.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالئے تھے۔ بابر اعظم 63 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

انگلینڈ کے زیک کرولی کو مین آف دی میچ جبکہ جوز بٹلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان سیریز کے سب سے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.