ETV Bharat / sports

عالمی کپ کو سٹہ بازوں سے محفوظ رکھنے کا عزم - آئی سی سی

آئی سی سی نے عالمی کپ کے دوران میچ فکسرز کی ممکنہ آمد کے پیش نظر سخت ترین اقدامات کیے اور کھلاڑیوں اور میچز کو ان سے بچانے کے لیے بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔

عالمی کپ کو سٹہ بازی سے پاک رکھنے کا عزم
author img

By

Published : May 22, 2019, 11:41 AM IST

یک روزہ عالمی کپ رواں ماہ 30 مئی سے شروع ہوگا اور آئی سی سی کو خدشہ ہے کہ عالمی کپ کی شروعات سے قبل ہی میچ فکسرز اور اسپاٹ فکسرز اس ٹورنامنٹ کو متاثر کرنے کے لیے انگلینڈ پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

اسی خدشے کے پیش نظر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے ساتھ پہلی مرتبہ اینٹی کرپشن افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ میچ فکسرز کے لیے بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ کی جانب رخ نہ کریں ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اس معاملے میں برطانیہ پولیس کو بھی چوکنا رہنے کے لیے کہا گہا ہے اور میچ فکسرز کے تعلق سے تمام تر معلومات پولیس کو دے دی گئی ہے تا کہ انگلینڈ آنے پر انہیں فوراً حراست میں لیا جا سکے۔

سبھی دس ٹیموں کے ساتھ ایک ایک اینٹی کرپشن افسر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی کپ کے 48 میچوں کی نگرانی کے لیے دو تفتیش کار اور ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے ایک تجزیہ کار کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.