افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے پر یس کا نفرنس کے دوران ریشد خان کو ون ڈے، ٹسٹ اور ٹی ۔20 تینوں فارمیٹ میں افغان ٹیم کے کپتان بنا نے کا اعلان کیا ۔
اس کے ساتھ انہوں نے کہاکہ تجربہ کار کرکٹر اور سابق کپتان اصغر افغان کو نائب کپتان بنا یا گیا ہے۔
آ ئی سی سی نے ٹویٹ کرتے ہوئے رشیدخان کو کپتان اور اصغر افغان کو نائب کپتان بنانے کی تصدیق کی ۔
رشید خان کو کپتان بنائے جانے کے ساتھ افغان کرکٹ ٹیم میں جاری گروپ بندی کابھی خاتمہ ہو گیا۔
اس کے علاوہ سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر محمد شہزاد کی بھی افغان کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔
ورلڈ کپ کے ایک میچ میں کھلانے کے بعد انہیں تمام میچوں کے لیے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل گلب الدین نائب کو کپتان اور رحمت شاہ کو نائب کپتان مقرر کیا تھا جس پر افغانستان کے سنیئر کرکٹروں نے اعتراض کیا۔
ورلڈ کپ 2019 میں مایوس کن کار کرد گی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ چند نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی ترجیح دی ہے۔