انستوپ مجمدار (ناٹ آؤٹ 94) کی شاندار اننگز اور ان کی شريوتس گوسوامی (59) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 117 رن کی سنچری شراکت کی بدولت بنگال نے دہلی کے خلاف رنجی ٹرافی اے اور بی گروپ مقابلے کے پہلے دن پیر کو پانچ وکٹوں پر 286 رن کا باعزت اسکور بنا لیا۔
مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں ایڈن گارڈن اسٹیڈیم پر کھیلے جا رہے اس میچ میں دہلی نے ٹاس جیت کر بنگال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
بنگال کی شروعات خراب رہی اور اس نے 100 رن تک اپنے چار وکٹ گنوا دیے۔
ابھیشیک رمن نو رنز بنا کر سمرجيت سنگھ کا شکار بنے۔ لیفٹ آرم اسپنر وکاس مشرا نے قاضی سیفی (9) اور کپتان منوج تیواری (7) کو پویلین بھیجا۔
کوشک گھوش نے 122 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 46 رن بنائے لیکن کلونت كھجروليا نے انہیں آؤٹ کر میزبان ٹیم کا اسکور چار وکٹ پر 100 رنز کر دیا۔
مجمدار اور گوسوامی نے اس کے بعد مورچہ سنبھالا اور پانچویں وکٹ کے لئے سنچری شراکت کر بنگال کو بحران سے بچا لیا۔وکٹ کیپر گوسوامی نے 84 گیندوں پر 59 رن میں 10 چوکے لگائے۔
گوسوامی کا وکٹ 217 کے اسکور پر گرا۔ مجمدار نے پھر شہباز احمد (ناٹ آؤٹ 39) کے ساتھ چھٹے وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت میں 69 رنز کا اضافہ کر کے بنگال کو دن کے اختتام تک 286 رنز تک پہنچا دیا۔
مجمدار 178 گیندوں پر ناٹ آوٹ 94 رن میں 14 چوکے اور شہباز 65 گیندوں پر ناٹ آوٹ 39 رن میں آٹھ چوکے لگا چکے ہیں۔
پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک بنگال نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 286 رن بنا لئے ہیں۔ بنگال کی جانب سے انستوپ مجمدار (94رن) اورشہباز احمد 65 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 39 رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔
دہلی کی طرف سے وکاس مشرا نے 78 رن پر تین وکٹ، كھجروليا نے 54 رن پر ایک وکٹ اور سمرجيت نے 62 رن پر ایک وکٹ لیا۔