ETV Bharat / sports

شبھمن گل تنازعہ کی زد میں - بھارت کے نوجوان بلے باز شبھمن گل

نوجوان بلے بازشمبھمن گل رنجی ٹرافی میچ کے دوران امپائرسے الجھ کر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں۔

شبھمن گل تنازعہ کی زد میں
شبھمن گل تنازعہ کی زد میں
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 7:36 PM IST

بھارت کے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی رنجی ٹرافی میچ میں جمعہ کو دہلی کی جانب سے پنجاب کے خلاف کھیلتے ہوئے میدانی امپائر سے تکرار ہو گئی۔

شبھمن گل تنازعہ کی زد میں
شبھمن گل تنازعہ کی زد میں

اس کے بعد ان کے آؤٹ ہونے کے فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا۔ دہلی اور پنجاب کے درمیان جمعہ سے موہالی میں شروع ہوئے رنجی ٹرافی میچ کے دوران بلے باز گل کی امپائر محمد رفیع سے بحث ہو گئی جس سے میچ کو قریب 10 منٹ روکنا پڑا۔

بھارت اے ٹیم کے کپتان گل کو مخالف ٹیم کے درمیانہ فاسٹ بولر سبودھ بھاٹی کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا گیا، جس کے بعد میدانی امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے کر کریز سے جانے کے لیے کہہ دیا۔

اس پر گل کی میدانی امپائر سے بحث ہو گئی، انہوں نے پھر میدانی حکام کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کی جس کے بعد ان کے آؤٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا گیا۔

گل اس وقت 10 رنز بنا کر کریز پر تھے اور دیر تک ٹک نہیں سکے جنہیں سمرنجيت سنگھ کی گیند پر انوج راوت نے لپک لیا۔ وہ 41 گیندوں میں 23 رن ہی بنا سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.