ETV Bharat / sports

سروسز کی ہریانہ پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت - سروسز نے ہریانہ کو

گہلوت راہل سنگھ کی شاندار سنچری کی بدولت سروس نے ہریانہ کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے دی

سروسز کی ہریانہ پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت
سروسز کی ہریانہ پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 9:58 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:10 PM IST

گہلوت راہل سنگھ (115) کی شاندار سنچری سے سروسز نے ہریانہ کو یہاں پالم میدان میں رنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے کے تیسرے دن منگل کو محض ایک وکٹ سے شکست دے کر چھ پوائنٹس حاصل کر لئے۔

راہل نے 155 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت سروسز نے نو وکٹ پر 215 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔ ہریانہ کے پاس جیت کا موقع تھا جب اس نے سروسز کے سات وکٹ محض 147 رن پر حاصل کر لئے تھے لیکن راہل کی سنچری نے ہریانہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

سروسز کی ہریانہ پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت
سروسز کی ہریانہ پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت

راہل جب نویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے تب سروسز کا اسکور 211 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ سچدانند پانڈے نے چوکا لگا کر سروسز کو فتح دلا دی۔ سروسز کی چھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

راجستھان نے کیرل کو اننگز سے شکست دی

راجستھان نے کیرل کو اننگز اور 96 رنز سے شکست دے کر گروپ اے اور بی میچ میں بونس سمیت 7 پوائنٹس حاصل کئے۔کیرل نے 90 اور 82 رن بنائے جبکہ راجستھان نے 268 رن بنائے تھے۔میچ تین دن کے اندر ختم ہو گیا۔راجستھان کی پانچ میچوں میں یہ پہلی جیت ہے اور اس کے 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔
میگھالیہ نے منی پور کو اننگز سے شکست دی
میگھالیہ نے پلیٹ گروپ میچ میں منی پور کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر بونس سمیت سات پوائنٹس حاصل کئے۔منی پور کی ٹیم 27 اور 92 رن ہی بنا سکی جبکہ میگھالیہ نے 235 رن بنائے۔میگھالیہ کی چھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ 20 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.