ETV Bharat / sports

تریپورہ-اڑیسہ میچ ڈرا

اڑیسہ نے دوسری اننگز میں رنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے میں تریپورہ کے خلاف پیر کو دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 71 رنز بنانے کے ساتھ میچ ڈرا کرا دیا

author img

By

Published : Jan 6, 2020, 11:11 PM IST

بھارت اورسری لنکا کی نظرین جیت پر مرکوز
بھارت اورسری لنکا کی نظرین جیت پر مرکوز

فالو آن کا سامنا کرنے والی اڑیسہ نے دوسری اننگز میں رنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے میں تریپورہ کے خلاف پیر کو دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 71 رنز بنانے کے ساتھ میچ ڈرا کرا دیا۔ تریپورہ نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر 288 رن بنائے تھے جس میں کپتان ملند کمار نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی سنچری بنائی تھی۔ اڑیسہ کی پہلی اننگز 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس سے اسے فالوآن کا سامنا کرناپڑا۔ پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تریپورہ کو تین پوائنٹس ملے جبکہ اڑیسہ کو ایک پوائنٹ ملا۔
ہریانہ نے چھتیس گڑھ کو 89 رنز سے شکست دی
ہریانہ نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت چھتیس گڑھ کو 173 رنز پر ڈھیر کر کےگروپ سی مقابلہ 89 رنز سے جیت لیا۔ ہریانہ نے پہلی اننگز میں 123 اور دوسری اننگز میں 258 رن بنائے جبکہ چھتیس گڑھ نے 119 اور 173 رن بنائے۔ سمیت کمار نے تین وکٹ لئے جبکہ کپتان هرشل پٹیل، اشیش ہڈا اور کنڈو نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ ہریانہ کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ہماچل نے ایم پی سے میچ ڈرا کرایا
کپتان انکت كلسي کی 115 رنز کی سنچری اور آکاش وششٹھ 84 رنز کی بدولت ہماچل پردیش نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 285 رن بنا کر مدھیہ پردیش کے خلاف گروپ اے اور بی میچ ڈرا کرا لیا۔ ہماچل پردیش کا چار میچوں میں یہ دوسرا ڈرا اور مدھیہ پردیش کے تین میچوں میں یہ دوسرا ڈرا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.