مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی کے بنگال کرکٹ اکاڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ایلیٹ گروپ اے کے ایک اہم میچ میں میزبان بنگال اور حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
بنگال کے کپتان منوج تیواری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگال کی شروعات اچھی نہ رہی اور 22 رنوں کے مجموعی اسکور پر دو اہم وکٹ ابھیشک رمن(7)اور ابھیمنویشورن(12 رن )بنا کر جلدپویلین لوٹ گیے۔ روی کرن نے رمن کو جبکہ روی تیجا نے ایشورن کو آؤٹ کیا۔
![منوج تیواری کی ناٹ آؤٹ ٹرپل سنچری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5775619_manoj.jpg)
اس کے بعد قاضی جنید سیفی 24 رنوں کی اننگز کھیل کر سائی رام کی گیند پر آؤٹ ہو گیے ۔
اس کے بعد کپتان منوج تیواری اور انستوپ مجمدار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لئے 112رنوں کی شراکت داری کی۔
انستوپ مجمدار 59 رنوں کی اننگز کھیل کر سید مہدی حسین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
دوسر ے اینڈ سے کپتان منوج تیواری کی شاندار اننگز جاری رہی ۔منوج تیواری اپنے نئے ساتھی سریوتس گوسوامی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 172 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔
سریوتس گوسوامی 95 رنوں کے انفرادی اسکور پر روی کرن کے دوسرے شکار بنے۔
اس کے ایس ایس چکرورتی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گیے۔ روی کرن نے انہیں آؤٹ کیاْ شہباز ندم 49 رنوں کی اننگز کھیل کررن آؤٹ ہوگیے۔
کپتان منوج تیواری 414 گیندوں پر 30چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 303 رن اور ارنب نندی 65 رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔
بنگال نے 151.4 اوورز میں سات وکٹوں کےنقصان پر 635 رن بنا کر اپنی اننگز ڈکلئیر کردی۔
حید رآباد کی جانب سے روی کرن کو تین جبکہ روی تیجا ،مہدی حسین اور سائی رام کو ایک ایک وکٹ ملا۔
بنگال کے سات وکٹوں کے نقصان 635 رنوں کے جواب میں حیدرآباد کی شروعات مایوس کن رہی۔ پہلے دن کے کھیل اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 83 رن بنا لئے ہیں۔
حیدرآباد کی جانب سے جنید علی(19رن)اور اگروال(10 رن)ناٹ آؤٹ ہیں۔آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں تھیاراجن(7رن)،پی اے ریڈی(دورن)،ٹی روی تیجا(12رن)،بی پی سندیپ(13رن)اور بودھی(11رن)بناکر آ ؤٹ ہوئے۔
بنگال کی جانب سے آکاش دیپ کو تین جبکہ مکیش کمارکودووکٹ ملے۔