ETV Bharat / sports

اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت - رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے اور بی مقابلے

وی جی اڑوڑہ ، رشی دھون اورڈاگر کی عمدہ بالنگ کی بدولت ہماچل پردیس نے اتر پردیش کو رنجی ٹرافی کے ایک اہم میچ میں 386 رنوں سے شکست دے دی

اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت
اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 7:45 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:16 AM IST

ہماچل پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے اور بی مقابلے کے چوتھے اور آخری دن ہفتہ کو میزبان اتر پردیش کو 386 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر چھ پوائنٹس حاصل کئے۔

اٹل بہاری واجپئی اكانا اسٹیڈیم میں ہماچل پردیش کے ویبھو ارورہ نے یوپی کی ہار کی اسکرپٹ جمعہ کو تین اہم وکٹ جھٹک کر پہلے ہی لکھ دی تھی جب 534 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے چار بلے باز محض 77 رنز جوڑ کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت
اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت

آج قریب 90 منٹ کے کھیل میں مہمان گیند بازوں نے بچے ہوئے چھ وکٹ لےکر جیت کی خانہ پری کر لی۔ اتر پردیش کی دوسری اننگز 148 رن پر سمٹ گئی۔

ہماچل پردیش نے پہلی اننگز میں 220 رن بنائے جس کے جواب میں یوپی کی پہلی اننگز 119 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ 101 رنز کی برتری کے ساتھ میدان پر اترے مہمان بلے بازوں نے دوسری اننگز سات وکٹ پر 433 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 535 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں یوپی کی دوسری اننگز 40.4 اوور میں 148 رنز پر ہی سمٹ گئی۔

اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت
اےرپردیش پر ہماچل پردیش کی بڑی جیت

میزبان ٹیم کی پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں تین وکٹ لینے والے ہماچل پردیش کے رشی دھون کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ ہماچل کی آٹھ میچوں میں یہ دوسری جیت رہی اور وہ 19 پوائنٹس کے ساتھ ایلیٹ گروپ اے بی کے پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں مقام پر رہا۔

یوپی کی آٹھ میچوں میں یہ پانچویں ہار رہی اور وہ 20 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔ میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کا بوریا بستر باندھنے میں ویبھو ارورہ نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 41 رن دے کر پانچ وکٹ لئے۔

ان کے علاوہ رشی دھون نے تین اور مینک ڈاگر نے دو وکٹ حاصل کئے ۔یوپی کے آرین جيال نے 56 رنز بنا کر ہار کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی جبکہ ٹیم کے چھ بلے باز دہائی کے اسکور تک بھی پہنچنے میں ناکام ثابت ہوئے اور میزبان ٹیم کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.