سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر انوج راوت (133) کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی نے گجرات کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے تیسرے دن جمعرات کو دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 228 رنز بنا لئے۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں دہلی کے پاس اب کل 186 رنز کی برتری ہو گئی ہے۔دہلی نے پہلی اننگز میں 293 رنز بنائے تھے جبکہ گجرات نے 335 رنز بنا کر اہم برتری حاصل کی تھی۔
دہلی کی دوسری اننگز میں راوت نے 194 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔وہ دن کے آخری اوورز میں آؤٹ ہوئے۔
کپتان دھرو شوری نے 34 اور نتیش رانا نے 10 رنز بنائے۔ اسٹمپس کے وقت جونٹي سدھو 44 اور ہمت سنگھ تین رنز بنا کر کریز پر تھے۔
دہلی کی کوشش رہے گی کہ وہ چوتھے اور آخری دن صبح کے سیشن میں تیزی سے رن بٹورے اور گجرات کے سامنے ایک ہدف رکھ کر اسے آؤٹ کرنے کی کوشش کرے۔
کیونکہ میچ ڈرا رہتا ہے تو گجرات کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس ملنا طے ہے۔