جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے دوسرےدن کے کھیل ختم ہونے تک راجستھان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رن بنا لئے اور مجموعی طور پر 274 رنوں کی سبقت حاصل کرلی۔
دوسری اننگزمیں راجستھان کی شروعات مایوس کن رہی اور پانچ رنوں کے انفرادی اسکور پر پہال نقصان برادشت کرنا پڑاتھا۔
راجستھان کی جانب سے آر بشنوئی(24 رن)،کپتان مینرا(28 رن)اورشبھم شرما(29رن)بنا کر نمایاں اسکورر ہے۔ اس کے علاوہ تنویرالحق 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
بنگال کی جانب سے نیل کانتاداس کو چار،آکاش دیپ کودوجبکہ نندی اور مکیش کمار کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل بنگال کی پہلی اننگز 52.3اوورز میں 123 رن بنا کر ختم ہو گئی۔بنگال کی جانب سے کوستو گھوش(38رن)اورابھنورمن(31رن)اور انستوپ مجمدار(17رن)بناکر نمایاں اسکورر رہے ۔
راجستھان کی جانب سے تنویر الحق اور ریتوراج سنگھ کو چار چار وکٹ ملے اس کے علاوہ عرفات خان کو دو وکٹ ملے۔
مکیش کمار (62 رن دے کرچھ وکٹ) کی عمدہ بالنگ کی بدولت بنگال نے راجستھان کو رنجی ٹرافی کےایلیٹ گروپ اے کے ایک اہم میچ میں 241 رنوں پر ڈھیر کردیا۔
راجستھان کے 241 رنوں کے جواب میں بنگال نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن بنا لئے ہیں۔ابھینوایشورن دورن بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔
گھوش 24 رن اور ابھیمنو رمن19رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔ راجستھان کی جانب سے سنگھ کو ایک وکٹ ملا۔
راجستھان کے جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے ایک اہم میچ میں بنگال نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم ارجستھان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
راجستھان کی شروعات اچھی نہ رہی اور 16 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان برداشت کرناپڑا۔
راجستھان کی جانب سے لومرر(51رن)،گپتا(33رن)،گھروال(31رن)اور شبھم شرما(24 رن )بنا کر نمایاں اسکورر ہے۔
بنگال کی جانب سے مکیش کمار 62 رن دے کرچھ وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند ثابت ہوئے۔
اس کے علاوہ آکاش دیپ کو دوجبکہ شہبازاحمد اور نندی کو ایک ایک وکٹ ملا۔