مغربی بنگال کے ندیاضلع کے کلیانی میں واقع بنگال کرکٹ اکاڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گیے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے ایک اہم میچ میں بنگال کے پہلی اننگز کے چھ وکٹوں کے نقصان پر635 رنوں کے جواب میں حیدرآباد کی پہلی اننگز 171 رن پر سمٹ گئی۔
حیدرآباد کی جانب سے جاوید علی72 رن بنا کر نمایاں اسکور ررہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ۔
![حیدرآباد پر بنگال کی اننگز اور 303رنوں کی جیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5788827_bengal.jpg)
بنگال کی جانب سے شہبازاحمد 8.3اوورز میں 26 رن دے کر چاروکٹ لے کر کامیاب گیندباز رہے۔ اس کے علاوہ مکیش کمار اور آکاش دیپ نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔
دوسری اننگز میں بھی حیدرآباد کی ٹیم بنگال کے گیندبازوں کے سامنے ٹک نہیں سکی اور 46.2اوورز میں 161 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔
مہمان ٹیم حیدرآباد کی جانب سے روی تجا 53 رن بنا کر نمایاں اسکورررہے ۔دیگر بلے باز اپنی ٹیم کی جانب سے خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
دوسری اننگز میں بنگال کی جانب سے آکاش دیپ نے چار،شہبازاحمد نے دو جبکہ مکیش کمار اور نندی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل بنگال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان منوج تیواری کی غیر مفتوح ٹرپل سنچری کے علاوہ سریوتس گوسوامی 95رن،انستوپ مجمدار59رن اور شہباز احمد 49 رنوں کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 635 رنوں پر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔