ETV Bharat / sports

عاقب خان کی بدولت اترپردیش کی پوزیشن مضبوط - اترپردیش

فاسٹ بالر عاقب خان کی عمدہ بالنگ کی بدولت اترپردیش نے ہماچل پردیش کو رنجی ٹرافی کے ایک اہم میچ میں 220 رنوں پر آل آؤٹ کردیا۔ پہلے دن کھیل ختم ہونے تک اترپردیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رن بنا لئے ہیں۔

عاقب خان کی بدولت اترپردیش کی پوزیشن مضبوط

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 10:55 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:45 AM IST

عاقب خان (142رن پر پانچ وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت اترپردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے۔ بی کرکٹ مقابلے کے پہلے دن بدھ کو ہماچل پردیش کی پہلی اننگ کو 220 رنوں پر روک دیا۔

اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم پر دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت یوپی نے پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 223 رن بنالئے تھے۔ آرین آٹھ اور سمیر رضوی دو رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔

یوپی کے کپتان انکت راجپوت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے پہلے اوور کی دوسری گیند پر مہمان ٹیم کا پہلا وکٹ لیا۔ بعد میں راگھو دھون (31) اور آکاش وششٹھ (44) نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا ۔

عاقب خان کی بدولت اترپردیش کی پوزیشن مضبوط
عاقب خان کی بدولت اترپردیش کی پوزیشن مضبوط

لیکن انرجی سے بھرپور ٹیم کے سب سے نوجوان گیند باز عاقب کے ساتھ تجربہ کار انکت راجپوت (57 رن پر تین وکٹ) اور سورو کمار (41 ر ن پر دو وکٹ) کی تکڑی کے سامنے مہمان ٹیم کا مڈل آرڈر بونا نظر آیا۔

لور آرڈر میں انکش بینس (47ناٹ آؤٹ) نے ہی میزبان گیندبازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ایک طرف سنبھالے رکھا۔ انہوں نے 103 منٹ کریز پر ٹک کر 72 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے لگائے۔

بعد میں بلےبازی کرنے اتری یوپی کی ابتدا بھی اچھی نہیں رہی جب تجربہ کار سلامی بلے باز الماس شوکت (8) میڈیم تیز گیندباز ابھینے سنگھ کی باہر جاتی گیند کو چھیڑے کی کوشش میں وکٹ کےپیچھے لپکے گئے۔ اس وقت یوپی کا اسکور 18 رن تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.