ETV Bharat / sports

سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 8:00 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:11 AM IST

ممبئی کے نوجوان بلے باز سرفراز خان کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت ممبئی نے مدھیہ پردیش کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 352 رن بنا لئے ہیں

سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب
سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب

سرفراز خاں (169 ناٹ آؤٹ) اور آکرشت گومیل کی سنچریوں کی بدولت ممبئی میں بدھ کو مدھیہ پردیش کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے مقابلے کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگس میں چار وکٹ پر 352 رن بنا لئے ۔

سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب
سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب

ٹاس جیت کر بلے بازی کے لئے میدان میں اتری ممبئی کی ٹیم کی طرف سے سرفرا ز نے 204 گیندوں میں 22چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 169رن بنائے جب کہ گومیل نے اپنی سنچری میں گیارہ شاندار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔سرفراز نے اسی سال جنوری میں ہماچل پردیش کے خلاف آوٹ ہوئے بغیر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب
سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب

ممبئی کی اننگس میں ہاردک تامور کی شکل میں پہلا وکٹ گرنے کے بعد گومیل اور سرکمار یادو نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 52 رن بنائے۔ سور کمار 43 رن بناکر آوٹ ہوئے جس کے بعد سدیش لارڈ بھی جلدی ہی آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز اور گومیل نے ممبئی کی اننگس کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کی شراکت میں 275 رن بنائے۔

سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب
سرفراز خان ایک اور ڈبل سنچری کے قریب

دن کا کھیل ختم ہونے تک سرفراز اور انکس جیسوال وکٹ پر موجود تھے۔

ایک دوسرے مقابلے میں سلامی بلے باز ہتین دلال (102)کی شاندار سنچری اور جونٹی سدھو اور ہمت سنگھ کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت دلی نے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو چھ وکٹ پر 389 رن بنائے۔

اس مقابلے میں راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ صحیح ثابت نہیں ہوا دلال اور انوج راوت نے پہلے وکٹ کی شراکت میں 142 رن بنادیئے ۔

دلال نے 93 گیندوں پر 18 چوکو اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رن بنائے ۔

سدھو سنچری بنانے سے چوک گئے انہوں نے اپنی 92 رن کی اننگس میں 8 چوکے اور دو چھکے لگائے جب کہ ہمت نے 14 چوکواور ایک چھکے کی مدد سے 90 رن اسکور کئے اور محض دس رن سے اپنی سنچری بنانے سے محروم رہے۔

راجستھان کی طرف سے تنویرالحق نے 78 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.