ETV Bharat / sports

دہلی پر آندھرا کی نووکٹوں سے جیت - دہلی پر آندھرا کی نووکٹوں سے جیت

آمدھراپردیش نے دہلی کو رنجی ٹرافی کے گروپ اے کے ایک اہم میچ میں نووکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ آندھرا پردیش کی پوائنٹ ٹیبل میں پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو

author img

By

Published : Dec 20, 2019, 7:52 PM IST

دہلی نے رنجی ٹرافی کے اس سیزن میں اپنے پہلے مقابلے میں کیرل کے خلاف خود کو شکست سے بچا لیا تھا لیکن اسے دوسرے میچ میں گروپ اے اور بی میں آندھرا کے ہاتھوں جمعہ کو 9 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دہلی تیسرے ہی دن اپنے چھ وکٹ صرف 89 رن پر گنوا کر شکست کے بحران میں پھنس گئی۔ آندھرا نے پہلی اننگز میں 153 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

دہلی نے پہلی اننگز میں 215 اور آندھرا نے 368 رن بنائے تھے۔ دہلی نے چھ وکٹ پر 89 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 169 رن پر سمٹ گئی۔للت یادو نے 55 اور وکاس مشرا نے 36 رنز بنا کر دہلی کو اننگز کی شکست سے بچایا۔

آندھرا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 20 رنز بنا کر 9 وکٹ سے یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔ آندھرا کو اس جیت سے 6 پوائنٹس ملے۔

پنجاب اننگز سے جیتا
پنجاب نے حیدرآباد کو گروپ اے اور بی میچ میں دوسری اننگز میں 76 رنز پر ڈھیر کر یہ مقابلہ اننگز اور 125 رنز سے جیت لیا۔ مینک مارکنڈے نے پنجاب کی جانب سے 19 رنز پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب کو اس جیت سے سات پوائنٹس ملے۔

بڑودہ کی ایم پی پر دلچسپ جیت
بڑودہ نے مدھیہ پردیش کو گروپ اے اور بی کے دلچسپ مقابلے میں ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ بڑودہ نے 9 وکٹ پر 174 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ بڑودہ کو اس جیت سے 6 پوائنٹس حاصل ہوئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.