جموں کشمیر اور کرناٹک کی ٹیموں کے درمیان رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ جمرات سے گاندھی میموریل سائینس کالج گراؤنڈ جموں میں کھیلا جائے گا۔
اس کے لئے متعلقہ انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ میچ کے دوران سکیورٹی انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔
جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے 6 برسوں کے بعد رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے ۔
جموں کشمیر کو پہلی بار کوارٹر فائنل کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔
قبل ازیں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے بی سی سی آئی کو رانجی ٹرافی کا کوارٹر فائنل جموں میں کھیلنے کے لئے مکتوب روانہ کیا تھا جس کا گزشتہ صبح مثبت جواب موصول ہوا تھا۔
جموں وکشمیر کے کوچ عرفان پٹھان نے کہاکہ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے لیکن کھلاڑیوں کو شاندار مظاہرہ کرنا ہوں گا۔ شاندار کار کردگی کی بد ولت ہی آ خری چار میں کوالیفا ئی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل میں ہم بہترین کرکٹ کھی؛نے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے ۔ کھلاڑیوں نے اب تک توقعات کے مطابق کھیل کامظاہرہ کیا ہے۔
دوسری طرف جموں کشمیر کے تجربہ کارکرکٹر پرویز رسول نے کہاکہ ہمارے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے ۔ تاریخ کا حصہ بننے کے لئے کھلاڑیون کو شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔
جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سی ای او سید عاشق بخاری نے اس پیش رفت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کرناٹک کی ٹیم میں اس وقت بھی پانچ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہمارے کھلاڑی بھی سخت محنت کررہے ہیں۔
عاشق بخاری نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لئے رانجی کے سابق کھلاڑیوں کو خصوصی دعوت دی گئی ہے اور باقی شائقین کے لئے بھی تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک نے اے اور بی گروپس کے پوئنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ جموں کشمیر ٹیم نے گورپ سی میں ٹاپ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔