ETV Bharat / sports

شکھر کی ناٹ آوٹ سنچری کی بدولت دہلی کو بحرا ن سے نکالا

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے ناٹ آوٹ 137رنو ں کی زبردست اننگز کھیل کر اپنی فارم اور فٹنیس دونوں میں واپسی کرلی ہے۔

شکھر کی ناٹ آوٹ سنچری
شکھر کی ناٹ آوٹ سنچری
author img

By

Published : Dec 25, 2019, 7:49 PM IST

اسٹارکرکٹر شکھر دھون کی کپتانی کی ذمہ داری سے پر سنچری اننگز کی بدولت دہلی نے حیدرآباد کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو 66اوور میں چھ وکٹ پر 269رن بنالئے۔

دہلی اور حیدرآباد کے مابین ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس مقابلے کا پہلا دن خراب روشنی سے متاثر رہا اور پورے دن کے کھیل میں صرف 66اوور ہی پھینکے جاسکے۔

حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شکھر نے 198گیندوں میں ناٹ آوٹ 137رنوں کی اننگز میں 19چوکے اور دو چھکے لگائے۔شکھرکو اس میچ میں دھرو شوری کی جگہ دہلی کا کپتان بنایا گیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر نے دہلی کو پانچ وکٹ پر 128رن کی نازک حالت سے نکالا۔ انہوں نے وکٹ کیپر انج راوت (29) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 84رن ک اہم شراکت کی۔

انہوں نے اس کے بعد اسٹمپس تک کنور بدھوڑی (ناٹ آوٹ 22) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لئے 57رن کی ناٹ آوٹ شراکت کی۔ دن کے ختم ہونے پر دہلی کا اسکور عزت دارانہ نظر آرہا ہے جس کا پورا کریڈٹ شکھر کوجاتا ہے جنہوں نے اپنی 25فرسٹ کلاس سنچری بنائی۔

ٹاس ہارنے کے بعد دہلی کی شروعات خراب رہی اور کنال چندیلا ایک رن بناکر اور شوری کھاتہ کھولے بغیر آو ٹ ہوگئے۔ نتیش رانا نے 26گیندوں پر 25رن میں پانچ چوکے لگائے۔

شکھر اور رانا نے تیسرے وکٹ کے لئے 45 رن جوڑے۔ شکھر نے پھر جونٹی سدھو کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 51رن کی شراکت کی جس میں سدھو کے 50گیندوں میں 15رن تھے۔

حیدرآباد کی طرف سے محمد سائی راج نے 60رن پر دو وکٹ اور مہدی حسن نے 61 رن پرتین وکٹ لئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.