ETV Bharat / sports

ریلوے نے ممبئی کو 114رن پر سمیٹا - ممبئی کو رنجی ٹرافی گروپ اے

گیندبزوں کی عمدہ بالنگ کی بدولت ریلوے نے ممبئی کو محض 114 رنوں پر سمٹ کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی

ریلوے نے ممبئی کو 114رن پر سمیٹا
ریلوے نے ممبئی کو 114رن پر سمیٹا
author img

By

Published : Dec 25, 2019, 7:49 PM IST

پردیپ ٹی (37رن پر چھ وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے ریلوے نے طاقتور ممبئی کو رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو صرف 114رن پر سمیٹ دیا۔
ممبئی کی ٹیم 28.3اوور میں صرف 114رن پر سمٹ گئی۔ ہندستان اے ٹم کے لئے منتخب ہوئے نوجوان اوپنر پرتھوی شا صرف 12رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ اسٹار بلے باز اجنکیا رہانے 18گیندوں میں 5رن ہی بنا سکے۔

کپتان سوریہ کمار یادو نے سب سے زیادہ 39رن بنائے۔ پردیپ ٹی نے 37رن پر چھ وکٹ اور امت مشرا نے 41پر تین وکٹ لئے۔

ریلوے نے اس کے جواب میں ارندم گھوش کے ناٹ آوٹ 52رنوں کی بدولت اسٹمپس تک پانچ وکٹ کھوکر 116رن بنا لئے ہیں۔

گجرات اور کیرالہ مقابلہ میں پہلے ہی دن 20و کٹ گرے
گجرات اور کیرالہ کے مابین سورت کے لال بھائی کانٹریکٹر اسٹیڈیم میں گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو گیندبازوں کا بول بالا رہا اور پورے دن کے کھیل میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز سمٹ گئی۔

گجرات کی ٹیم 38اوور میں 127پر آوٹ ہوئی۔ کتھن پٹیل نے 36اور پیوش چاولہ نے 32رن بنائے۔ رش کلاریا نے 20رن پر چار وکٹ اور اکشر پٹیل نے 11رن پر تین وکٹ لئے۔

گجرات نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے ایک رن بنا لیا اور اس کے پاس مجموعی طورپر 58رن کی سبقت ہوگئی ہے۔

یو پی کے خلاف سوراشٹر کے 322/8
راجکوٹ۔ ہاورک دیسائی (54)، چتیشور پجارا (57) اور شیلڈن جیکسن (57) کی شاندار نصف سنچریوں سے سوراشٹر نے اترپردیش کے خلاف گرو پ اے اور بی میچ میں 8وکٹ پر 322رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ سوربھ کمار نے 79رن پر چار وکٹ اور ذیشان انصاری نے 125رن پر تین وکٹ لئے۔

ہریانہ کے 274/6۔
جمشید پور۔ انکت کمار (53)، چیتنیہ بشنوئی (75ریٹائرڈ ہرٹ) اور شیوم چوہان (53) کی نصف سنچریوں سے ہریانہ نے جھارکھنڈ کے خلاف گروپ سی میچ میں 6وکٹ پر 274رن بنا لئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.