بی سی سی آئی نے آج یہاں 89 ویں عام میٹنگ ہوئی جس میں شکلا کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا۔ شکلا ماہم ورما کی جگہ بورڈ کے نائب صدر بنے ہیں جنہوں نے اس سال اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اس بیچ برجیش پٹیل اور کے مجومدار نے ایک بار پھر آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں جگہ حاصل کرلی ہے جبکہ ٹیم انڈیا کے سابق اسپنر پرگیان اوجھا کو آئی سی اے میں نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے جمعرات کو یہاں 89 ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی جس میں جےشاہ کو آئی سی سی میں بی سی سی آئی کا نمائندہ منتخب کیا گیا۔ دریں اثنا ، بی سی سی آئی نے 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیکس میں چھوٹ دینے کے معاملے کے لئے بی سی سی آئی نے تھوڑا اور وقت مانگا ہے
بی سی سی آئی کو اس کے لئے حکومت ہند سے اجازت لینا ہوگی جس کے بعد وہ اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ کرسکے گا۔ بی سی سی آئی نے 31 دسمبر 2020 تک آئی سی سی کو اس سلسلے میں جواب دینا تھا۔
یو این آئی