میریل بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے موجودہ صدر سنگا کارا راجستھان رائلس کے کوچنگ فارمیٹ، نیلامی کےعمل، ٹیم کی حکمت عملی، نئے باصلاحیت کی تلاش اور ان کی ترقی سمیت ناگپور کی رائلس اکیڈمی میں ٹیم کے سبھی سرگرمیاں کی قیادت کریں گے۔
راجستھان رائلس گروپ کے چیف ایکزیٹیو افسر مائک فورڈم نے کہا ’’کمار سنگا کارا کے پاس ایک کھلاڑی اور کپتان کے طور پر کرکٹ کا شاندار تجربہ ہے اور انہیں کھی کی باریکیوں کا بخوبی علم ہے۔ ان کی ٹم کے ساتھ وابستہ ہونےسے ٹیم کو کافی فائدہ لوگا۔ ان کے ٹیم سے جڑنے کے تعلق سے ہم کافی پرجوش ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ سنگا کارا ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر ارکان کو تحریک دیں گے جس سے کم میدان پر کامیابی حاصل کریں گے‘‘۔
سنگا کارا نے 16 برسوں کے اپنے کرکٹ کیریئر میں سری لنکا کی جانب سے کھیلتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں 28 ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ان کی بلے بازی کا اوسط بھی شاندار رہا ہے۔ سنگا کارا کو ٹی۔ 20 کرکٹ سمیت سبھی فارمیٹ کا اچھا خاصہ تجربہ ہے۔
سرکردہ سری لنکائی کھلاڑی نے نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’راجستھان رائلس کے ساتھ جڑنا کافی خاص ہے اور اس نئے چیلنج کے تعلق سے کافی پرجوش ہوں‘‘۔ راجستھان رائلس کے نئے کپتان سنجو سیمسن نے بھی کمار سنگا کارا کے ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔