ETV Bharat / sports

رفیق کا انگلینڈ میں نسل پرستی کا نشانہ بننے کا الزام - یارکشائر کلب میں نسلی امتیاز کا مسئلہ

پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مسلسل نسل پرستی کا نشانہ بننے کے بعد انہوں نے کئی بار خود کشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔

Azeem Rafiq
عظیم رفیق
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 9:08 PM IST

ان کا کہنا کہ انگلینڈ کے کاونٹی کرکٹ کلب یارکشائر میں باقاعدہ نسلی امتیاز عروج پر ہے، بطور مسلمان اور گورا نہ ہونے کی وجہ سے بے حد مشکل حالات کا سامنا کیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب وہ خود کشی کرنے والے تھے۔

Azeem Rafiq
عظیم رفیق

انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل کرکٹر بننا ان کا خواب تھا، تاہم انہیں انگلینڈ کے کاونٹی کرکٹ کلب یارکشائر میں باقاعدہ نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔ یارکشائر میں غیر انگریز کھلاڑیوں کیساتھ برتے جانے والا نسلی امتیاز اس قدر زیادہ ہے کہ ایک وقت ایسا جب بے حد دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کا سوچ لیا تھا۔

Azeem Rafiq
عظیم رفیق

کراچی سے تعلق رکھنے والے عظیم رفیق نے بتایا کہ یارکشائر کلب میں کسی بھی غیر انگریز کیلئے جگہ بنانا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کلب میں جگہ بنانے کیلئے اپنی روایات اور تربیت سے ہٹ کر کچھ کام کیے۔ تاہم بعد ازاں جب انہیں اندازہ ہوا کہ وہ اپنی بنیاد اور روایات سے دور ہو کر غلط کر رہے ہیں، تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ کلب میں جگہ بنانے کیلئے کسی ناقابل قبول کام کا سہارا نہیں لیں گے۔ اس فیصلے کے بعد انہیں دوبارہ سے کلب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اب بھی یارکشائر کلب میں نسلی امتیاز کا مسئلہ جوں کے توں برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.