نسلی تفریق میں بدنام جنوبی افریقہ میں ایک بار پھر یہ بھید بھاؤ کرکٹ میں کھل کر سامنے آگیا۔
جنوبی افریقہ کے 30 سابق سیاہ فام کرکٹرز نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں الزام عائد کیا کہ 'کھیل مں بدستور نسلی تعصب موجود ہے، ان پلیئرز میں مکھایا نتینی، ورنون فلینڈر، ہرشل گبز، ایشول پرنس، پال ایڈمز اور پال ڈومنی جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
وہیں پانچ کوچز نے بھی اس اعلامیہ کی تائید کی ہے۔
البتہ کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی جیسے موجودہ سیاہ فام پلیئرزاس میں شامل نہیں ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 'بورڈ موجودہ موقع سے فائدہ اٹھا کر کھیل سے رنگت کی بنیاد پر تفریق ختم کرے۔'
ان کھلاڑیوں نے کہا کہ 'ہم اپنے سفید فام ساتھی کرکٹرز سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مہم کو سپورٹ کریں۔'